ہم نے ہائیپر سونک میزائل کا استعمال کیا ہے: روسی فوج

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق کنزہال نامی روسی ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے یوکرینی فوج کے اسلحے اور میزائلوں کے زیر زمین ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

1798577
ہم نے ہائیپر سونک میزائل کا استعمال کیا ہے: روسی فوج

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں ہائپرسونک میزائلوں سے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق کنزہال نامی روسی ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے یوکرینی فوج کے اسلحے اور میزائلوں کے زیر زمین ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ حملے مغربی یوکرین کے ڈیلیاتین علاقے میں کیے گئے۔

روس کا یوکرین کے خلاف مبینہ طور پر پہلی مرتبہ ہائپرسونک میزائل کا استعمال کیا گیا ہے تاہم، ابھی تک یوکرین یا کسی غیرجانبدار ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار کے دس گنا تیز سفر کرتا ہے اور ایک ہزار نو سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں نشانہ بنانا تقریباﹰ ناممکن ہے۔

متعللقہ خبریں