یوکیرین، کیف میں ریائشی عمارت گولہ لگنے سے ملبے کا ڈھیر بن گئی

فائر فائٹرز نے شدید  نقصان  پہنچنے والی  عمارت سے ایک شخص کو بچا لیا

1795583
یوکیرین، کیف میں  ریائشی عمارت  گولہ لگنے سے ملبے کا ڈھیر بن گئی

یوکیرینی دارالحکومت  کیف میں روسی دستوں کے  حملے میں  مزید ایک  رہائشی عمارت کو  بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج روسیوں کی طرف سے کیے گئے حملوں کے دوران توپ کا گولہ کیف کے پوڈولسکی ضلع میں 10 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت پر آن لگا۔

حملے کے نتیجے  میں  عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے شدید  نقصان  پہنچنے والی  عمارت سے ایک شخص کو بچا لیا۔

دریں اثنا، کیف اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیے گئے اعلان میں کہا گیا تھا کہ  "دارالحکومت میں سائرن بجائے گئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلا جائے۔‘‘

بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کیف کے مختلف علاقوں میں علی الصبح تین بار  دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔



متعللقہ خبریں