یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج شام سے جمعرات کی صبح تک 35 گھنٹے کا کرفیو

اس موضوع پر ایک بیان دیتے ہوئے، کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ کرفیو، جو آج مقامی وقت کے مطابق 20:00 بجے شروع ہوگا  جو  جمعرات کی شام 07:00 بجے تک جاری رہے گا

1795832
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج شام سے جمعرات کی صبح تک 35 گھنٹے کا کرفیو

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج شام سے جمعرات کی صبح تک 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ رہے گا۔

اس موضوع پر ایک بیان دیتے ہوئے، کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ کرفیو، جو آج مقامی وقت کے مطابق 20:00 بجے شروع ہوگا  جو  جمعرات کی شام 07:00 بجے تک جاری رہے گا۔

اپنے بیان میں وٹالی کلِٹسکو نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں میں جانے کے علاوہ، خصوصی اجازت کے بغیر شہر میں گھومنا ممنوع ہوگا۔

کیف کے میئر ب وٹالی کلِٹسکو نے  کہا کہ دارالحکومت  کیف  یوکرین کا دل ہے اور اس کا دفاع کیا جائے گا۔

روس کے حملوں کے 20 ویں  روز ،  آج  صبح سویرے  دارالحکومت کیف کے اپارٹمنٹس پر توپوں کے گولے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں  کا سلسلہ شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں