فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں کی پولینڈ کی فضائی حدود میں گشتی پروازیں

فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی فرانسیسی فضائیہ کے رافیل جنگی طیاروں نے نیٹو کے مشرقی کنارے پر پولینڈ کی فضا میں پروازیں کی ہیں

1790902
فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں کی پولینڈ کی فضائی حدود میں گشتی پروازیں

فرانسیسی رافیل جنگی طیاروں نے پولینڈ کی فضائی حدود میں گشتی پروازیں  کی ہیں۔

فرانسیسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی فرانسیسی فضائیہ کے رافیل جنگی طیاروں نے نیٹو کے مشرقی کنارے پر پولینڈ کی فضا میں پروازیں کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رافیل طیارے ملک کے جنوب میں واقع مونٹ ڈی مرسان ایئربیس سے دن میں دو بار اڑان بھرتے ہیں اور یہ طیارے گشتی پروازوں کے بعد واپس فرانس پہنچ  جاتے ہیں۔

دوسری طرف، C-135 اور A330 Phenix MRTT ایندھن بھرنے والے طیارے رافیل کے ساتھ گشتی پروازویں کی ہیں جو  8-9 گھنٹے تک جاری رہی ہیں۔

پیرس انتظامیہ نے اعلان کیا کہ نیٹو کے  دائرہ کار  میں یوکرین کے پڑوسی  ملک رومانیہ میں    موجود  500 فوجی اور بکتر بند گاڑیاں اور 4 میراج 2000 ماڈل کے جنگی طیارے اور 200-250 فوجی ایسٹونیا  روانہ کیے جائیں گے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر  حملوں کا آغاز کیا  تھا۔



متعللقہ خبریں