ماکرون ۔ الا سیسی ملاقات میں خطے اور لیبیا کی صورتحال پر غور

الا سیسی نے بریسٹ شہر میں منعقدہ ون اوشیئن  سمٹ  میں شرکت کی غرض سے  دورہ فرانس کے دوران ماکرون سے ملاقات کی

1777383
ماکرون ۔ الا سیسی ملاقات میں خطے اور لیبیا کی صورتحال پر غور

صدر مصر عبدالفتح لا سیسی نے فرانسیسی صدر امینول ماکرون  کے ساتھ لیبیا کی تازہ پیش رفت پر غور کیا۔

مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ  الا سیسی نے بریسٹ شہر میں منعقدہ ون اوشیئن  سمٹ  میں شرکت کی غرض سے  دورہ فرانس کے دوران ماکرون سے ملاقات کی۔

دو طرفہ  مذاکرات میں حالیہ برسوں میں  اقتصادی، تجارتی اور عسکری شعبہ جات میں پیش رفت کرنے والے مصر اور فرانس کے مابین  سٹریٹیجک تعلقات  پر غور کیے جانے  کی جانب  اشارہ کرنے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ الا سیسی اور ماکرون نے  لیبیا سمیت  خطے کے دیگر معاملات پر غور کیا ہے۔

بیان کے مطابق دونوں لیڈروں نے لیبیا میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت تمام تر غیر ملکی  کرائے کے فوجیوں   کا  انخلا کیے جانےا ور سلامتی و استحکام کی بحالی کی خاطر مشترکہ کوششوں میں اضافے  پر مطابقت قائم کی ہے۔

مزیر برآں  ماکرون نے مصر کی جانب سے لیبیا میں قومی اداروں کے تحفظ اور سیاسی سلسلہ حل میں  خدمات کو سراہا۔

 



متعللقہ خبریں