میز کی وجہ، ماکرون کا روس میں کورونا ٹیسٹ کروانے سے انکار ہے

ماسکو میں صدور کی دو طرفہ ملاقات میں دیو ہیکل میز کے استعمال کی وجہ ماکرون کا روس میں کورونا ٹیسٹ نہ کروانا ہے: رائٹرز

1777007
میز کی وجہ، ماکرون کا روس میں کورونا ٹیسٹ کروانے سے انکار ہے

روس کے صدر ولادی میر پوتن اور فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے درمیان ملاقات میں دیو ہیکل میز کے استعمال  کے بارے میں ایک اور دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 7 فروری کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدور کی دو طرفہ ملاقات میں دیو ہیکل میز کے استعمال کی وجہ ماکرون کا روس میں کورونا ٹیسٹ نہ کروانا ہے۔

فرانس انتظامیہ سے دو بااختیار شخصیات کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں رائٹرز نے کہا ہے کہ صدر ماکرون نے روس میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیاتھا۔ ہیلتھ اور سکیورٹی پروٹوکول رد کرنے کے بعد ماکرون کا پوتن سے سماجی فاصلے پر رہنا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ صدر ولادی میر پوتن اور صدر امانوئیل ماکرون کے درمیان ایک طویل میز سوشل میڈیا پر ٹھٹھا بن گئی تھی۔

بعض مبصرین نے دونوں سربراہان کے درمیان اتنی بڑی میز کی وجہ سیاسی قرار دی تھی اور اب اس کی وجہ  ماکرون کا،روسی ڈاکٹروں کی طرف سے، کورونا ٹیسٹ  کروانے سے انکار بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ماکرون پوتن مذاکرات تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہے ۔ مذاکرات میں یوکرائن بحران پر بات کی گئی اور مذاکرات کے بعد ماکرون نے کہا تھا کہ انہوں نے پوتن سے صورتحال کو مزید گھمبیر نہ کرنے کی ضمانت لی ہے ۔



متعللقہ خبریں