یورپی یونین نے روس کو پابندیوں کی وارننگ دے دی

کسی فوجی حملے کی صورت میں ہم سب، تیار حالت میں ہونا چاہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہو جائیں گے: چارلس مچل

1769194
یورپی یونین نے روس کو پابندیوں کی وارننگ دے دی

یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس مچل نے کہا ہے کہ یوکرائن کے ساتھ فوجی جھڑپ کی صورت میں روس پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں وزیر اعظم کارل نیہاما نے یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس مچل کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مچل نے کہا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجیوں کی موجودگی اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔ اس معاملے میں مختلف فارمیٹوں پر مذاکرات شروع کر دئیےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی فوجی حملے کی صورت میں ہم سب، تیار حالت میں ہونا چاہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اگرچہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے لیکن بات اپنے استحکام اور سلامتی کے دفاع کی ہوئی تو ہم کسی بھی کھیل کے سامنے گردن نہیں جھُکائیں گے۔

مچل نے کہا ہے کہ یوکرائن کو درپیش خطرہ پورے یورپ کے خطرے بلکہ اس سے بھی زیادہ کا مفہوم رکھتا ہے۔ ہم اس ملک کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کے موضوع پر باہمی اتحاد کی حالت میں ہیں۔ اگرچہ حالات نہایت تشویشناک ہیں لیکن اس کے باوجود ہم سفارتی طریقوں سے مسئلے کے حل کی کوشش میں ہیں۔

آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہاما نے بھی کہا ہے کہ یوکرائن کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ اب اندیشوں سے آگے کی کیفیت ہے۔ دو طرفہ مذاکرات میں ہم نے بحیثیت یورپی یونین باہم متحد شکل میں کاروائی کرنے اور حالات کے مقابل مشترکہ حکمت عملی کا تعین کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

نیہاما نے کہا کہ حملہ کرنے سے پہلے روس کو پابندیوں سے متعلق یورپی یونین کے اٹل فیصلے کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں