کروشیا: جنگ شروع ہوئی تو ہم نیٹو سے اپنے سب فوجی واپس بُلا لیں گے

یوکرائن اور روس کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کی صورت میں کروشیا نیٹو میں موجود اپنے تمام فوجیوں کو واپس بُلا لے گا: صدر زوران میلانووچ

1768467
کروشیا: جنگ شروع ہوئی تو ہم نیٹو سے اپنے سب فوجی واپس بُلا لیں گے

کروشیا کے صدر زوران میلانووچ نے کہا ہے کہ یوکرائن اور روس کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کی صورت میں کروشیا نیٹو میں موجود اپنے تمام فوجیوں کو واپس بُلا لے گا۔

 زغرب میں ایک فیکٹری کے دورے کے دوران میلانووچ سے پوچھا گیا کہ اگر یوکرائن اور روس کے درمیان جنگ شروع ہوئی تو کروشیا کا کردار کیا ہو گا؟

سوال کے جواب میں میلانووچ نے کہا ہے کہ " اس صورتحال کا کوئی حقیقی مجرم موجود نہیں ہے لیکن اس کا نقصان کسے ہو گا یہ چیز واضح ہے۔ لہٰذا کروشیا اور کروشیا کی فوج ایسی کسی جنگ میں شریک نہیں ہوں گے"۔

میلانووچ نے نیٹو کی طرف سے علاقے میں اضافی کروشین فوجیوں کی طلب کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "میں کروشین فوج کا کمانڈر ہوں۔ یوکرائن اور روس کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کی صورت میں ہم نیٹو میں موجود تمام کروشین فوجیوں کو واپس بُلا لیں گے۔ میں علاقے میں کروشین فوجیوں کی موجودگی کا خواہش مند نہیں ہوں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا یوکرائن یا پھر روس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارے فیصلے کا تعلق کلیتاً جو بائیڈن انتظامیہ اور امریکہ کی داخلہ پالیسی کی ڈنامکس سے ہے۔

زوران میلانووچ نے کہا ہے کہ یوکرائن کا نیٹو میں کوئی مقام نہیں ہے۔ ملک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر رہا اور پسماندہ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔


ٹیگز: #کروشیا

متعللقہ خبریں