برطانیہ، نصرت غنی کی وزارت واپس لینے کے برخلاف تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم نے کابینہ دفتر  سے ممبر اسمبلی نصرت غنی  کے دعووں پر  تفتیش کرنے  کی ہدایات جاری کر دیں

1767422
برطانیہ، نصرت غنی کی وزارت واپس لینے کے برخلاف تحقیقات کا حکم

برطانوی  وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک سابق وزیر نصرت غنی کو مسلمان ہونے کے ناطے   عہدے سے سبکدوش کیے جانے کے دعووں پر تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری کردہ  اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ   وزیر اعظم نے کابینہ دفتر  سے ممبر اسمبلی نصرت غنی  کے دعووں پر  تفتیش کرنے   کا کہا ہے۔

ادھر نصرت غنی نے  اپنی ٹویٹ میں  لکھا ہے کہ ’’ جیسا کہ میں نے کل وزیر اعظم سے   کہا تھا کہ میری واحد درخواست  ہے کہ اس چیز کو سنجیدہ لیا جائے  اور اس پر تحقیقات کی جائیں۔  اس پر عمل درآمد کے فیصلے کا میں خیر مقدم کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ  کنزرویٹیو پارٹی  کی  نصرت  غنی  نے  دعوی کیا تھا کہ مسلمان ہونے  کے باعث  ان کے  ہم منصب بے چینی محسوس کرتے تھے  لہذا ان کے وزارتی قلم کو واپس لے لیا  گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں