روسی صدر سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا،جرمن بحریہ کے سربراہ مستعفی

جرمن بحریہ کے سربراہ نے یوکرین اور روس سے متعلق اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد گزشتہ شام استعفیٰ دے دیا

1766919
روسی صدر سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا،جرمن بحریہ کے سربراہ مستعفی

جرمن بحریہ کے سربراہ نے یوکرین اور روس سے متعلق اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد گزشتہ شام استعفیٰ دے دیا۔

بھارت میں  گزشتہ جمعے کو ایک تقریب سے خطاب میں وائس ایڈمرل کے آخِم شؤن باخ نے کہا تھا کہ یوکرین جزیرہ نما کریمیا دوبارہ واپس نہیں لے سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی صدرقابل احترام ہیں اور چین کے مقابلے میں روس کو اپنی طرف رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس خطاب پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کییف حکومت نے جرمن سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔

جرمن  بحریہ کا کہنا ہے کہ  وزیردفاع کرسٹینا لمبریشٹ نے شؤن باخ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں