سویڈن مالی سے اپنے فوجی واپس بُلا رہا ہے

سویڈن حکومت نے مالی سے اپنے فوجی واپس بُلانے کا اعلان کر دیا

1762758
سویڈن مالی سے اپنے فوجی واپس بُلا رہا ہے

سویڈن حکومت نے مالی سے اپنے فوجی واپس بُلانے کا اعلان کیا ہے۔

سویڈن حکومت کا فوجی واپس بُلانے سے متعلق بیان روسی ویگنر کرائے کے فوجیوں کی مالی میں تعیناتی اور مالی فوجی انتظامیہ کے انتخابات کو 2025 تک ملتوی کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ویگنر فوجیوں کی مالی میں تعیناتی کے بارے میں ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ مالی کے فوجی جتھے کا بھی انتخابات کا احترام نہ کرنا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں یہ پہلو ہماری یونٹوں کو متاثر کریں گے لہٰذا ہم نے اپنے فوجیوں کو واپس بُلانے کا فیصلہ کیا ہے"۔

واضح رہے کہ مالی کے اقوام متحدہ امن مشن میں سویڈن کے 215 فوجی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں