روس۔امریکہ کے درمیان کوئی جھڑپ دنیا بھر کے لئے تباہی کا سبب بن جائے گی: گٹرس

امریکہ۔ روس کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی کوئی بھی جھڑپ یورپ اور دنیا بھر کے لئے ایک تباہی کا سبب بن جائے گی: انتونیو گٹرس

1762624
روس۔امریکہ کے درمیان کوئی جھڑپ دنیا بھر کے لئے تباہی کا سبب بن جائے گی: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے متنبہ کیا ہے امریکہ۔ روس کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی کوئی بھی جھڑپ یورپ اور دنیا بھر کے لئے ایک تباہی کا سبب بن جائے گی۔

گٹرس نے اقوام متحدہ مرکزی دفتر سے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں یوکرائن کشیدگی کی وجہ سے روس، امریکہ اور نیٹو کے درمیان جاری مذاکرات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے درپیش صورتحال پر اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ہونے والی کوئی بھی جھڑپ یورپ اور دنیا کے ایک تباہی ثابت ہو گی۔ ایسی کسی جھڑپ کے سدّباب اور کشیدگی میں کمی کے لئے شروع کئے گئے ڈائیلاگ نہایت درجہ اہمیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں روس کی طرف سے یوکرائنی سرحدوں پر فوج کے اضافے نے روس کے یوکرائن پر قبضے کے اندیشوں میں اور مغرب اور ماسکو کے درمیان تناو میں اضافہ کر دیا ہے۔

صورتحال پر قابو پانے کے لئے ایک طرف تناو میں کمی کی اپیلیں کی جا رہی اور اس موضوع پر ملاقاتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف روس، امریکہ اور نیٹو کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں