یورپی پارلیمانی صدر ڈیوڈ ساسولی انتقال کر گئے

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ ساسولی بہترین صحافی اور یورپی یونین کے انتہائی قابل صدر تھے

1760931
یورپی پارلیمانی صدر ڈیوڈ ساسولی انتقال کر گئے

یورپی یونین پارلیمانی صدر ڈیوڈ ساسولی پینسٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

وہ چھبیس دسمبر سے امیون سسٹم میں خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔

ساسولی 2019 سے یورپی یونین پارلیمان کی صدارت کر رہے تھے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیوڈ ساسولی بہترین صحافی اور یورپی یونین کے انتہائی قابل صدر تھے۔

یورپی پارلیمان یورپی یونین کے ساڑھے چار سو ملین شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے لہذا اسے یورپی جمہوریت کا دل بھی کہا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں