سویڈن: روس، یورپ کے لئے خطرہ بن گیا ہے

حالیہ اقدامات کے ساتھ روس سویڈن سمیت تمام یورپی ممالک کے لئے خطرہ بن گیا ہے: وزیر دفاع پیٹر ہلٹ کوئسٹ

1760762
سویڈن: روس، یورپ کے لئے خطرہ بن گیا ہے

سویڈن کے وزیر دفاع پیٹر ہلٹ کوئسٹ نے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات کے ساتھ روس سویڈن سمیت تمام یورپی ممالک کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

ہلٹ کوئسٹ نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فوجی و دفاعی طاقت سے متعلقہ پروگرام میں شرکت کی۔ روس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ روس یورپی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں روس کے اقدامات سویڈن سمیت تمام یورپی ممالک کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اصول و قواعد کے رُو سے تمام ممالک اپنے حقوقِ خودمختاری کے مالک ہیں لیکن روس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر کے بعض ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ہلٹ کوئسٹ نے کہا ہے کہ ہمارا نیٹو کے ساتھ تعاون نہایت ضروری ہے، یورپی یونین سویڈن کے لئے اہم اور قابل اعتماد سیاسی پلیٹ فورم ہے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے 21 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں امریکہ کو وارننگ دی اور فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شرکت کی مخالفت کی تھی۔

سویڈن کی وزیر اعظم ماگڈالینا اینڈرسن نے صدر پوتن کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ "سویڈن کی خارجہ سیاست اور سلامتی پالیسیوں کا ہم خود تعین کرتے ہیں۔ باہر سے کوئی بھی ان معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا"۔


ٹیگز: #روس , #سویڈن

متعللقہ خبریں