امن فوج کا مشن مکمل، فوجی دس دن کے اندر قازقستان سے انخلا کردیں گے

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے سب سے مشکل حصے پر قابو پا لیا گیا ہے اور حالات مستحکم ہو گئے ہیں

1760632
امن فوج کا مشن مکمل، فوجی دس دن کے اندر قازقستان سے انخلا کردیں گے

قازقستان کے صدر  قاسم جومیرت توکا یف کا کہنا ہے  کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے امن دستے 2 دن کے بعد آہستہ آہستہ قازقستان  سے انخلا کرنا شروع کر دیں گے۔

توکایف نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں ملک کی صورتحال کے بارے میں بیانات دئیے۔

قازقستان کے خلاف دہشت گردی کی جنگ  چھیڑے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے  توکایف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے سب سے مشکل حصے پر قابو پا لیا گیا ہے اور حالات مستحکم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی  ملکی صورتحال کی وجہ سے  ہم نے "قازقستان نے قانونی طور پر اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کےشراکت داروں سے امن فوجی بھیجنے کی درخواست کی  تھی۔ اس فیصلے کے وقت، ہم الماتی پر مکمل کنٹرول کھونے کے دہانے پر تھے۔ اگر ہم الماتی کو کھو دیتے، تو ہم دارالحکومت اور پھر پورا ملک کھو دیتے۔ "

CSTO امن فوج کا مشن کامیابی سے مکمل ہونے کا ذکر کرنے والے  صدر  توکا یف نے بتایا کہ  امن فوج 2 دن کے بعد آہستہ آہستہ قازقستان سے نکلنا شروع کر دے گی، انخلاء کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 دن ہو گی۔"



متعللقہ خبریں