امریکی دباو میں آکر یوکرین کے معاملے میں رعائیت نہیں برتیں گے: روس

روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے دباؤ میں آکر یوکرین تنازعے اور یورپی یونین مذاکرات کا حصہ بننے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا

1759802
امریکی دباو میں آکر یوکرین کے معاملے میں رعائیت نہیں برتیں گے: روس

روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے دباؤ میں آکر یوکرین تنازعے اور یورپی یونین مذاکرات کا حصہ بننے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔

خبر کے مطابق، روسی نائب وزیر خارجہ سرجی ریابکوف نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے قبل یہ واضح کردیا ہے کہ روس کی جو شرائط پہلے تھیں وہ نہیں بدلیں گی۔

نائب وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کی جانب سے امریکہ کو ہدایات آرہی ہیں جو کہ مایوس کُن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرحد سے روس اپنی فوج اس وقت تک نہیں ہٹائے گا جب تک نیٹو کی پیش قدمی نہیں رُکتی اور دوسرا یورپی یونین کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا وہ مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس اپنی سلامتی کو یقینی بنائے جانے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔

مذاکرات سے متعلق وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی کے حالات ہی بتا رہے ہیں کہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ ہوں اور ہوسکتا ہے ایک ملاقات کے بعد ہی اختتام پذیر ہوجائیں۔



متعللقہ خبریں