فرانس: 5 علاقوں میں ریڈ الارم دے دیا گیا

فرانس کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 5 علاقوں میں ریڈ الارم دے دیا گیا

1760104
فرانس: 5 علاقوں میں ریڈ الارم دے دیا گیا

فرانس کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 5 علاقوں میں ریڈ الارم دے دیا گیا ہے۔

فرانس محکمہ موسمیات METEO نے ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیرینی اٹلانٹک، لانڈ ، اُٹ پیرینی اور ایرئیژ میں ریڈ الارم دے دیا ہے۔

گریڈ، نورڈ اور ایسن میں سیلاب اور پیرینی اورئینٹل میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے اورنج الارم دے دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کم از کم 900 گھروں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے، ریلوے سفر منسوخ کر دئیے گئے اور بعض علاقوں میں اسکول بس سروس ملتوی کر دی گئی ہے۔

توقع ہے کہ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں