انگلینڈ کی ایران کو وارننگ: وقت کم ہو رہا ہے

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے وقت کم ہو رہا ہے: وزیر اعظم بورس جانسن

1757197
انگلینڈ کی ایران کو وارننگ: وقت کم ہو رہا ہے

انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لئے وقت کم ہو رہا ہے۔ 

وزارت اعظمیٰ آفس نمبر 10 سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جانسن نے اسرائیل کے وزیر اعظم نافتالی بینیٹ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں سربراہان نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون اور آزاد تجارت سمجھوتے کے ساتھ ساتھ، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جاری بین الاقوامی مذاکرات پر بھی بات چیت کی۔

مذاکرات میں وزیر اعظم جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ ایسے مذاکراتی نتائج کا خواہش مند ہے کہ جو سمجھوتے کو دوبارہ سے فعال کر دیں۔ لیکن اس کے لئے ایران کا نیک نیتی سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سفارتی دروازہ کھُلا ہے لیکن سمجھوتہ طے پانے کے لئے وقت کم ہوتا جا رہا ہے"۔

 



متعللقہ خبریں