نیٹو کا 7 جنوری کو وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس

وزراء وسیع تناظر میں یورپ کی سلامتی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی سرحد پر روس کے فوجی قلعہ بندی کے بعد پیدا ہونے والی بین الاقوامی کشیدگی پر بھی بات کریں گے

1756942
نیٹو کا 7 جنوری کو وزرائے خارجہ کا  ہنگامی اجلاس

نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ 7 جنوری کو ملاقات کریں گے جس میں یوکرین کی سرحد پر روس کی فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نیٹو کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق وزراء ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کریں گے۔

وزراء وسیع تناظر میں یورپ کی سلامتی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی سرحد پر روس کے فوجی قلعہ بندی کے بعد پیدا ہونے والی بین الاقوامی کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی صحافیوں کو بریفنگ متوقع ہے۔

نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ 10 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے اجلاس سے قبل منعقد ہوگا۔

اس کے علاوہ نیٹو روس کونسل کا اجلاس 12 جنوری کو متوقع ہے جس سے نیٹو اور روس کے درمیان طویل عرصے کے بعد رابطہ قائم ہو گا۔

ان دو اجلاسوں کے علاوہ آرگنائزیشن فار سیکوریٹی اینڈ کوآپریشن ان یوروپ (OSCE) جس میں روس، یوکرین، امریکہ اور یورپی ممالک شامل ہیں، کا اجلاس 13 جنوری کو ہونا ہے۔

نیٹو کے وزرائے خارجہ کی آخری ملاقات 30 نومبر کو لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ہوئی تھی اور نومبر سے روس کو دی جانے والی وارننگ دہرائی گئی تھی۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی بھاری قیمت، سیاسی اور اقتصادی نتائج ہوں گے اور  نیٹو کے رکن ممالک روس پر اقتصادی اور مالی پابندیاں اور سیاسی پابندیاں لگا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں