بوسنیا  ہرزیگوینا میں اتحاد اور یکجہتی خطےکے امن کے لیے بہت ضروری ہے : وزیرقومی دفاع حلوصی آقار

انہوں نے کہا کہ  ترکی اور بوسنیا اور ہرزیگووینا کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ "ہمارے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات تعلیم، صحت، دفاع اور تجارت کے شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کرنے میں بھی موثر ہیں

1753567
بوسنیا  ہرزیگوینا میں اتحاد اور یکجہتی خطےکے امن کے لیے بہت ضروری ہے : وزیرقومی دفاع حلوصی  آقار

قومی دفاع کے وزیر حلوصی آقار نے کہا کہ بوسنیا  ہرزیگوینا میں اتحاد اور یکجہتی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔

آقار نے بین الاقوامی یونیورسٹی آف سراجیوو (IUS) کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی اور بوسنیا اور ہرزیگووینا کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات تعلیم، صحت، دفاع اور تجارت کے شعبوں میں مضبوط تعلقات قائم کرنے میں بھی موثر ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ترکی بلقان میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ہر میدان میں کام کر رہا ہے۔

آقار نے کہا کہ "اتحاد اور یکجہتی، خاص طور پر بوسنیا اور ہرزیگوینا میں، نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے  کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں استحکام، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت ترکی کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے "ڈیٹن امن معاہدہ (جس نے 1992-1995 میں بوسنیائی، سرب اور کروٹس کے درمیان 100,000 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی خانہ جنگی کا خاتمہ کیاپر عمل درآمد جاری ہے  اور اس لیے بوسنیا اور ہرزیگوینا میں سیاسی بحران کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر فریقین چاہیں تو  ترکی ہمیشہ ثالثی کے لیے تیار ہے جسیا کہ اس بارے میں صدر رجب طیب ایردوان پہلے ہی اشارہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے بلقان اور بوسنیا اور ہرزیگوینا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بوسنیا اور ہرزیگوینا جیسے دوست ممالک میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں