ایران اورمغربی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

مذاکرات کاروں کی کوشش ہے کہ ایران اور امریکہ کو سن 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں دوبارہ واپس لایا جائے

1753162
ایران اورمغربی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا نیا دور آج منعقد ہو رہا ہے۔

کرسمس کے موقع پر مذاکراتی سلسلے میں وقفہ کیا گیا تھا۔

مذاکرات کاروں کی کوشش ہے کہ ایران اور امریکہ کو سن 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں دوبارہ واپس لایا جائے۔

اس معاہدے کے تحت امریکہ اور پانچ دیگر عالمی طاقتوں نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا تھا جب کہ اس کے عوض ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم سن 2018 میں یک طرفہ طور پر امریکا کو  اس معاہدے سے علیحدہ کر لیا تھا۔ 



متعللقہ خبریں