یورپی یونین: ہم امریکہ اور نیٹو کے ساتھ رابطے میں رہیں گے

روس نے یوکرائن، جارجیا اور مولودووا جیسے ممالک کے بارے میں طرزِ عمل اور بیلاروس کے ساتھ تعاون سے یورپی سلامتی میں خلل ڈالا ہے: جوزف بوریل

1751569
یورپی یونین: ہم امریکہ اور نیٹو کے ساتھ رابطے میں رہیں گے

یورپی یونین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم روس اور یورپی سلامتی سے متعلق مذاکرات کے لئے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے روس کی، یورپی سلامتی سے متعلقہ، ضمانتوں کے بارے میں امریکہ اور نیٹو کے ساتھ کئے گئے دو سمجھوتہ بِلوں کے متن سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

بوریل نے کہا ہے کہ آج یورپ کی سلامتی کو خطرہ درپیش ہے۔ روس نے یوکرائن، جارجیا اور مولودووا جیسے ممالک کے بارے میں طرزِ عمل اور بیلاروس کے ساتھ تعاون سے یورپی سلامتی میں خلل ڈالا ہے۔

امن کے لئے ڈائیلاگ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "یورپ کی سلامتی کے بارے میں جو بھی مذاکرات کئے جائیں ان کا جامع ہونا اور تمام اراکین کے مفادات اور اندیشوں کو نگاہ میں رکھنا ضروری ہے۔ یورپی یونین، یورپی سلامتی کے بارے میں، روس کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات میں اپنے مفادات کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ کے ساتھ بھی اور نیٹو کے ساتھ بھی رابطے کی حالت میں ہو گی"۔

بوریل نے کہا ہے کہ " گذشتہ ہفتے روس کی طرف سے یورپی سلامتی کے بارے میں پیش کردہ سمجھوتہ بِلوں کے جواب میں نیٹو کی طرف سے، نیٹو۔روس کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی، تجویزایک اہم قدم ہے۔ نیٹو یورپ میں سلامتی کو ضمانت میں لینے کے لئے کلیدی کردار کا حامل ہے۔ یورپی یونین، ہمارے برّاعظم کی موجودہ سلامتی صورتحال پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپنے ساجھے داروں کے ساتھ مِل کر کام کرنے کی منتظر ہے"۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا تھا کہ سلامتی کے موضوع پر امریکہ کے ساتھ پہلا مذاکراتی مرحلہ آئندہ سال کے آغاز میں منعقد ہو گا۔

لاوروف نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ماہِ جنوری میں نیٹو کے ساتھ بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں