ترک اسپیکر اسمبلی سربیا کے دورے پر بلغراد پہنچ گئے

بلغراد نکولا تیسلا ہوائی اڈے پر ترکی کے بلغراد میں سفیر حامی آکسوئے اور دیگر حکام نے  ترک  اسپیکر کا خیر مقدم کیا

1750900
ترک اسپیکر اسمبلی سربیا کے دورے پر  بلغراد پہنچ گئے
şentop2.jpg

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفی شن توپ شمالی مقدونیہ ، سربیا اور مونٹیگری پر محیط سرکاری اموری دوروں کی دوسری کڑی     سربیا کے دارالحکومت بلغراد تشریف لے گئے۔

بلغراد نکولا تیسلا ہوائی اڈے پر ترکی کے بلغراد میں سفیر حامی آکسوئے اور دیگر حکام نے  ترک  اسپیکر کا خیر مقدم کیا۔

اسپیکر اسمبلی  سرب صدر الیگزنڈر ووجچ اور وزیر اعظم انا  برانبچ سے ملاقاتیں کریں گے۔

سرب قومی اسمبلی کا بھی دورہ کرنے والے شن توپ اپنی ہم منصب ایویکا داجچ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔

اس سے پیشتر شن توپ نے شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں ترکی زبان کی تعلیم کے تہوار  کے حوالےسے منعقدہ ایک استقبالیہ میں  شرکت کی تھی۔

جہاں پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی مقدونیہ میں ترکی زبان کی تعلیم و ترویج  اس محل وقوع  میں بھائی چارے کی تقویت ، ملک کی ثقافتی  کثرت اور سیاسی طاقت کے طور پر ابھرنے  کے لحاظ سے حیاتی  اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں