بیلجیئم: وزارت دفاع کے کمپیوٹر سسٹموں پر سائبر حملہ

بیلجیئم وزارت دفاع کے کمپیوٹر سسٹموں پر سائبر حملہ کر دیا گیا

1750292
بیلجیئم: وزارت دفاع کے کمپیوٹر سسٹموں پر سائبر حملہ

بیلجیئم وزارت دفاع کے کمپیوٹر سسٹموں پر سائبر حملہ کر دیا گیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان اولیور سیویرین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے منسلک ایک کمپیوٹر نیٹ ورک پر گذشتہ ہفتے جمعرات کے دن سائبر حملہ کیا گیا۔

 سیورین نے کہا ہے کہ وزارت کا عملہ ہفتے کے آخری دنوں میں مسئلے کو حل کرنے کے لئے کمر بستہ ہو گیا۔

وزیر دفاع لوڈیوائن ڈیڈونڈر کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزارت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے سخت محنت کی ہے۔

سائبر حملے کے ماخذ سے متعلق تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں