جرمنی:سہ رکنی مخلوط حکومت کا معاہدہ طے ہوگیا

جرمنی کی گرین پارٹی نے گزشتہ روز نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تین پارٹی پر مشتمل مخلوط حکومت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے

1744094
جرمنی:سہ رکنی مخلوط حکومت کا معاہدہ طے ہوگیا

جرمنی کی گرین پارٹی نے گزشتہ روز نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تین پارٹی پر مشتمل مخلوط حکومت کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اب برلن میں سبکدوش ہونے والی چانسلر انگیلا میرکل کے بعد کی حکومت سازی کے حتمی مرحلہ کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہوئے تین جماعتی اتحاد کے معاہدے کی منظوری تینوں سیاسی جماعتوں نے دے دی ہے۔

گرین پارٹی کے ساتھ آئندہ وفاقی حکومت میں فری ڈیمو کریٹک پارٹی اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سہ پارٹی اتحاد پر مشتمل مخلوط حکومت کے قیام کے معاہدے کے حق میں سوشل ڈیمو کریٹس اور فری ڈیموکریٹس کی سیاسی جماعتیں پہلے ہی ووٹ دی چُکی تھیں۔

جرمنی میں 16 سال تک مرکز سے دائیں بازو کی طرف جھکاؤ والی قیادت کی حکومت کے بعد ریڈ، گرین اور ژیلو یعنی ٹریفک لائٹ اتحادی حکومت کی طرف سے ایک ترقی پسند پروگرام کا وعدہ کیا گیا ہے۔

جرمنی کے ماحولیات پسندوں کی گرین پارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کے اراکین نے سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹس ایس پی ڈی اور نیئو لبرل فری ڈیموکریٹس کی پارٹی ایف ڈی پی کے ساتھ ایک مخلوط وفاقی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں