ترکی اور اٹلی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کی دوڑ میں سرعت سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔ چاوش اولو

برآمدات کے حجم میں ہمارا ہدف 30 بلین ڈالر تک پہنچنا ہے۔ ہم اپنی استعدادسے آگاہ ہیں

1742938
ترکی اور اٹلی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کی دوڑ میں سرعت سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکا کہنا ہےکہ وہ اٹلی کے ساتھ ترکی کی غیر ملکی تجارت کی استعداد سے آگاہ ہیں۔

بیلیک ٹورازم سنٹر میں انطالیہ میں اٹلی کے اعزازی قونصل خانے کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں چاووش اولو نے کہا کہ اٹلی اور ترکی کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں۔

اٹلی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کرنے کا ذکر کرنے والےچاوش اولو نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے ہم خطے میں اور خاص طور پر لیبیا اور دیگر مسائل میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ باہمی دلچسپی اور فائدے کی بنیاد پر دوطرفہ تجارتی حجم، اقتصادی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔برآمدات کے حجم میں ہمارا ہدف 30 بلین ڈالر تک پہنچنا ہے۔ ہم اپنی استعدادسے آگاہ ہیں۔ ہم اس سمت میں ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ آنے والے دورمیں بین الاحکومتی سربراہی اجلاس سمیت تمام میکانزم کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم 30 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔

چاوش اولو نے یاد دلایا کہ 2020 میں ترکی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک اٹلی ہے جس کی مقدار 970 ملین ڈالر ہے۔"اگر یہ اسی شرح پر جاری رہا تو ہمیں یقین ہے کہ اٹلی ہالینڈکو پیچھے چھوڑ دے گا، جس کی ترکی میں سرمایہ کاری  27 بلین ڈالر تک ہے۔

اٹلی اور ترکی کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ہر ایک کے اہم فرائض ہونے پر زور دیتے  ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ انطالیہ دنیا کی آنکھ کا تارا ہے۔

 



متعللقہ خبریں