آئس لینڈ:امریکی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب بم برآمد

حکام  نے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم طلب کرتےہوئے رہائش گاہ کے اطراف میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے اور بم کو ناکارہ بنا دیا

1742024
آئس لینڈ:امریکی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب بم برآمد

 آئس لینڈ  کے دارالحکومت ریک یاوک میں امریکی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ایک کچرہ کونڈی  سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔

 حکام  نے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم طلب کرتےہوئے رہائش گاہ کے اطراف میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے اور بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

پولیس نے بیان میں  کہا ہے کہ تفتیش کے دوران اس واقعے کا سفارت خانے سے تعلق ظاہر نہیں کیا گیا البتہ  تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک کو  رہا کر دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں