نیٹو،روس پر اقتصادی پابندیاں لگائے: یوکرینی وزیر خارجہ

یوکرین نے نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کی تیاری کرے اور کییف کے ساتھ اُس کی فوج کو مضبوط تر بنانے میں تعاون کرے

1741477
نیٹو،روس پر اقتصادی پابندیاں لگائے: یوکرینی وزیر خارجہ

یوکرین نے نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کی تیاری کرے اور کییف کے ساتھ اُس کی فوج کو مضبوط تر بنانے میں تعاون کرے۔

وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے نیٹو سے یہ مطالبات یہ کہہ کر کیا کہ وہ حال ہی میں مغربی اتحاد میں شامل ہوا ہے اور اس کی شمولیت کا مقصد یہی تھا کہ نیٹو اور کییف حکومت مل کر روس کی جارحانہ سرگرمیوں اور اس کے نئے حملے کو روکنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی پر بات چیت کریں۔

 واضح رہے کہ یوکرین ایک سابق سویت جمہوریہ ہے جو اب یورپی یونین اور نیٹو میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

روس اور مغربی طاقتوں کے مابین بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں یوکرین  ایک اہم اسٹریٹیجک ریاست بن گیا ہے



متعللقہ خبریں