ہالینڈ: اومیکرون ویریئنٹ میں مبتلا 2 مسافر ملک سے فرار کے دوران گرفتار

ہالینڈ میں کورونا وائرس ویریئنٹ اومیکرون کے شبہے میں قرنطینہ میں رکھے گئے 2 افراد ملک سے فرار کے دوران گرفتار کر لئے گئے

1740122
ہالینڈ: اومیکرون ویریئنٹ میں مبتلا 2 مسافر ملک سے فرار کے دوران گرفتار

ہالینڈ میں کورونا وائرس ویریئنٹ اومیکرون کے شبہے میں قرنطینہ میں رکھے گئے 2 افراد ملک سے فرار کے دوران گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ہالینڈ شاہی پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 نومبر کو جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں میں سے 61 کو کووِڈ۔19 کی پازیٹیو ٹیسٹ رپورٹ کی وجہ سے قرنطینہ میں لے لیا گیا۔ مذکورہ مسافروں میں سے 2 کو اسپین فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مسافروں کے جوڑے میں سے ایک پرتگال کا اور دوسرا اسپین کا شہری ہے۔ طیارے کی اسپین کے لئے پرواز سے چند لمحے قبل پکڑے گئے ان مریضوں کو قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے لئے ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے جوڑے کے خلاف دعوی دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کی وزارت صحت سے منسلک ادارہ برائے صحت و ماحولیات RIVM نے، جنوبی افریقہ سے 26 نومبر کو ہالینڈ واپس لوٹنے والے 624 مسافروں کا سکیفول ائیر پورٹ پر کووِڈ۔19 ٹیسٹ کرنے اور 61 مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کا اعلان کیا تھا۔

مثبت ٹیسٹ رپورٹ والے 61 مسافروں میں سے 13 میں اومیکرون ویریئنٹ کی تشخیص کی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں