انگلش چینل میں کشتی کو حادثہ،27 افراد ہلاک

فرانس اور برطانیہ کے درمیان انگلش چینل کے سمندری علاقے میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں ایک حاملہ خاتون سمیت کم از کم 27 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں

1738752
انگلش چینل میں کشتی کو حادثہ،27 افراد ہلاک

فرانس اور برطانیہ کے درمیان انگلش چینل کے سمندری علاقے میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔

اس واقعے میں ایک حاملہ خاتون سمیت کم از کم 27 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی وزیرداخلہ گیرالڈ ڈامانی نے کہا کہ اس حادثے کے بعد ایک مبینہ انسانی اسمگلر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

وزیرداخلہ کے مطابق حکام ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی عراقی اور ایک کی صومالی شہریت کی تصدیق کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں