بلغاریہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

بتایا گیا ہے کہ مہاجرین کے حوالے سے سخت نقطہ نظر رکھنے والے رومن رادیف کی دوسری مرحلے میں کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں

1736518
بلغاریہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

بلغاریہ میں آج صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

مہاجرین کے حوالے سے سخت نقطہ نظر رکھنے والے رومن رادیف کی دوسری مرحلے میں کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔

انہیں ایک ہفتہ قبل ہونے والے صدارتی انتخابات میں 49 فیصد ووٹ ملے تھے۔

سوشلسٹ جماعت کے حمایت یافتہ رادیف سابق ایئرفورس کمانڈر ہیں اور ملک میں بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

صوفیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انستاس گیرڈیکوف، صدارتی انتخاب کے اس دوسرے مرحلے میں رادیف کے مد مقابل ہیں جنہیں GERB پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں