بیلا روس ۔ پولینڈ سرحدوں پر تارکین وطن کا انتظار جاری

بیلاروسی حکومت اور عوام رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے مذکورہ مرکز میں موجود لوگوں کے لیے اپنی انسانی امداد کی ترسیل کو جاری  رکھے ہوئے ہیں

1736349
بیلا روس ۔ پولینڈ سرحدوں پر تارکین وطن کا انتظار جاری

بیلاروس-پولینڈ کی سرحدوں پر یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کا سرحدی علاقے میں بند جگہ پر انتظار جاری ہے۔

بیلاروس کے شہر گروڈنو میں سرحدی علاقوں میں، عراق سے ویزہ لے کر بیلاروس جانے والوں اور یورپ ہجرت کرنے کی خواہش کے ساتھ اس ملک سے پولینڈ جانے کی کوشش کرنے والوں نے  ان کے لیے مخصوص لاجسٹک سینٹر کے بند علاقے میں رات گزاری۔

بیلاروسی حکومت اور عوام رضاکارانہ تنظیموں کے ذریعے مذکورہ مرکز میں موجود لوگوں کے لیے اپنی انسانی امداد کی ترسیل کو جاری  رکھے ہوئے ہیں۔

مرکز کے سامنے، بیلاروسی وزارت برائے ہنگامی حالات، بیلاروسی ریڈ کراس کے افسران اور رضاکاروں کی ایک ٹیم خیموں میں گرم کھانے کے ساتھ دن میں دو وقت کا کھانا فراہم کررہی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ روس کی ریڈ کراس تنظیم آنے والے دنوں میں بیلاروس-پولینڈ کی سرحد پر امدادی سرگرمیوں میں تعاون کرے گی۔

بیلاروس کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکز کے قریب ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں 24 گھنٹے خدمات انجام دیں گی۔

دوسری جانب بیلاروس کی ریاستی سرحدی کمیٹی نے 16 نومبر کو بیلاروس-پولینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کے خلاف پولش سرحدی محافظوں کی مداخلت پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔



متعللقہ خبریں