ہماری سرحد پر تارکین وطن کی تعداد بڑھ رہی ہے: پولینڈ

پولینڈ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخلے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

1735739
ہماری سرحد پر تارکین وطن کی تعداد بڑھ رہی ہے: پولینڈ

پولینڈ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخلے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن سخت سردی میں برف سے ڈھکے جنگلات میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔

ان مہاجرین میں سے بہت سے عراقی شہری بھی ہیں، جنہیں پولینڈ میں داخلے سے روکا جا رہا ہے اور واپس بیلاروس کے دیگر علاقوں کی طرف لوٹنے سے بھی۔

کئی عراقی باشندوں کو ممکنہ طور پر پہلی بار آج  یبلاروس کے دارالحکومت منسک سے ایک مسافر ہوائی جہاز کے ذریعے واپس عراق بھیجا جا رہا پے۔

بتایا گیا ہے کہ  دو سو سے لے کر تین سو تک تارکین وطن، جن میں اکثریت مردوں کی ہے اور ان کے ساتھ کم سن بچے بھی ہیں، کُزنیچا برُوزگی کی سرحدی گزرگاہ کے قریب عارضی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں