یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس: بیلاروس پر نئی پابندیاں

بحران کے حل کے لئے ہم نے پروازیں بند کرکے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ کاروائی مکمل ہونے کو ہے: جوزف بوریل

1734106
یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس: بیلاروس پر نئی پابندیاں

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہم نئی شرائط کی منظوری دیں گے۔ یہ شرائط، بیلاروس سے یورپی یونین ممالک میں داخلے کے لئے غیر قانونی نقل مکانوں کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندیوں کے پیکیج کو اور پابندیوں کے دائرے کو وسیع کریں گی۔

یورپی یونین کے رکن 27 ممالک کے وزرائے خارجہ نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ "اجلاس میں ہم، بیلاروس انتظامیہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے، انسانی بحران پر غور کریں گے۔ اس موضوع پر کل ہم نے، پولینڈ، لتھوانیا اور روس کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ، ٹیلی فونک مذاکرات کئے ہیں"۔

بوریل نے کہا ہے کہ بحران کے حل کے لئے ہم نے پروازیں بند کرکے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ کاروائی مکمل ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "حالیہ دنوں میں ہم نے نقل مکانی کے سبب ممالک اور نقل مکانی کے لئے گزرگاہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔ میرے خیال میں نقل مکانی پر قابو پایا جا رہا ہے لیکن ہمیں ان افراد کو انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے۔ ہمیں یورپی یونین پر کسی بھی قسم کے ہائبرڈ حملے کا سدّباب کرنا چاہیے"۔

بوریل نے کہا ہے کہ "اپنے ملک کی اس حالت کے ذمہ دار بیلاروس کے شہری ہیں اور آج ہم ان کے خلاف پابندیوں کے پیکیج کی منظوری دیں گے۔ ان منظوریوں کے دیگر افراد، فضائی کمپنیوں، سیاحتی ایجنٹوں اور نقل مکانوں کو غیر قانونی شکل میں سرحدوں کی طرف دھکیلنے کے ذمہ دار ہر فرد پر لاگو کرنے کے لئے پابندیوں کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے"۔

یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد یورپی یونین۔مشرق وسطیٰ وزرائے خارجہ اجلاس منعقد ہو گا اور آخر میں وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین "اسٹریٹجک قطب نما" پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں