بیلا روس کا مہاجرین بحران سے کوئی تعلق نہیں، صدر پوتن

بیلا روس اور یورپ کے کرتے دھرتے ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت اس مسئلے کے حل میں معاون ثابت ہو سکتی ہے

1733466
بیلا روس کا مہاجرین بحران سے کوئی تعلق نہیں، صدر پوتن

روسی  صدر ولا دیمر پوتن نے  کہا ہے کہ بیلا روس ۔ پولینڈ سرحدوں  پر مہاجرین   بحران    مغربی  ممالک  کی تخلیق ہے۔

پوتن نے روسیا ۔ون  سرکاری  ٹیلی ویژن چینل  پر  نشر ہونے والے ایک پروگرام  میں  بحران کے  حوالے سے بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشینکو اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل   کے درمیان  بات چیت نہ ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوکو شینکو اور چانسلر  مرکل  ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں ،  یہ گفتگو اہم ہے کیونکہ مہاجرین جرمنی  کا رخ  کر رہے ہیں۔

انہوں نے مہاجرین بحران کے منبع   کو فراموش نہ کرنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ’’یہ  مغربی ممالک کی جانب سے خود  پیدا کردہ  اسباب ہیں جو کہ سیاسی، فوجی اور اقتصادی ماہیت کے حالات ہیں۔  انہوں نے 20 سال افغانستان میں  جنگ کی اور عراق میں فوجی آپریشنز میں حصہ لیا ،  جس بنا پر ان ممالک کے  مہاجرین   ان ممالک سے  پناہ کی درخواست کر رہے ہیں۔ بیلا روس کا ان واقعات سے  کوئی تعلق نہیں۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بیلا روس اور یورپ کے کرتے دھرتے ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت اس مسئلے کے حل میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں