آرمینیوں کے دستی بم حملے میں تین آذری فوجی زخمی

آرمینیوں نے شوشا شہر کے تاش التے  گاؤں کے قریب پہرہ دینے والے   آذربائیجانی اور روسی فوجی چیک پوائنٹ پر دستی بم پھینکا

1733407
آرمینیوں کے دستی بم حملے میں تین آذری فوجی زخمی

قاراباغ میں آرمینیوں کی جانب سے آذربائیجان اور روسی فوجیوں   پر دہشت گرد حملے  میں تین آذربائیجانی  فوجی  زخمی ہو گئے۔

آذربائیجان کی وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آر جی ڈی-5 قسم کا دستی  بم   آرمینیوں نے شوشا شہر کے تاش التے  گاؤں کے قریب پہرہ دینے والے   آذربائیجانی اور روسی فوجی چیک پوائنٹ پر پھینکا۔

حملے میں تین آذری فوجیوں  کے زخمی ہونے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں   کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے اٹارنی  جنرل  کے دفتر نے   اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پر ایسی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیک پوائنٹ پر دستی بم پھینکا گیا جہاں آذربائیجانی اور روسی فوجی پہرہ دے رہے تھے اور ایک شخص کو روسی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔



متعللقہ خبریں