جی۔20 سربراہی اجلاس  اطالوی  دارالحکومت روم میں شروع

دراگہی نے جمہوریہ ترکی کے صدر ایردوان سمیت دیگر مہمانوں کا  ایک ایک کر کے  خیر مقدم کیا

1726826
جی۔20 سربراہی اجلاس  اطالوی  دارالحکومت روم میں شروع

دنیا  کی عظیم ترین  بیس اقتصادیات  کے سربراہان  اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں کے یکجا ہونے والا  جی۔20 سربراہی اجلاس  اطالوی  دارالحکومت روم میں شروع ہو گیا۔

جی۔20  کے  موجودہ صدر  اٹلی   کے  روم  میں نووالا  کنونشن سنٹر  میں  میزبان وزیر اعظم ماریو دراگہی  نے  مہمانوں کا استقبال کیا۔

دراگہی نے جمہوریہ ترکی کے صدر ایردوان سمیت دیگر مہمانوں کا  ایک ایک کر کے  خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم دراگہی  اور مہمانوں نے  بعد ازاں فیملی  فوٹو اتروائی۔

سربراہان  سمٹ کے پہلے روز ’’عالمی معیشت و صحت‘‘ نشست میں یکجا ہوں گے۔

صدر ایردوان ’’عالمی معیشت و  صحت’’ اور ’’مزید بہتر بحالی کے لیے  چھوٹے پیمانے کی فرموں اور خواتین   کی نگرانی ہونے والے  کاروباری مراکز سے تعاون‘‘ مرکزی خیال پر  نشستوں سمیت اموری ضیافت میں شرکت کریں گے۔

ایردوان رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی کی جانب سے منعقدہ ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے، اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اطالوی صدر سرگیو ماتاریلا کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں