جی ۔ 20 سمٹ میں شرکت کے لیے ترک صدر اٹلی پہنچ گئے

صدر ایردوان ’’عالمی معیشت و  صحت’’ اور ’’مزید بہتر بحالی کے لیے  چھوٹے پیمانے کی فرموں اور خواتین   کی نگرانی ہونے والے  کاروباری مراکز سے تعاون‘‘ مرکزی خیال پر  نشستوں سمیت اموری ضیافت میں شرکت کریں گے

1726748
جی ۔ 20  سمٹ میں شرکت کے لیے ترک صدر اٹلی پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان  جی۔ 20  سمٹ میں شرکت کی غرض سے  اطالوی دارلحکومت روم تشریف لے گئے ہیں۔

روم کے  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ترکی کے روم  میں سفیر عمر گیوجیوک اور ترکی کے واٹی کان میں  سفیر لطف اللہ  گیوکتاش  سمیت روم اور  واٹی کان کے  عملے نے ترک صدر کا استقبال  کیا۔

سمٹ کے دائرہ کار میں  سرکاری  استقبالیہ تقریب میں اور جی۔20 فیملی فوٹو میں  جگہ پانے والے  صدر ایردوان ’’عالمی معیشت و  صحت’’ اور ’’مزید بہتر بحالی کے لیے  چھوٹے پیمانے کی فرموں اور خواتین   کی نگرانی ہونے والے  کاروباری مراکز سے تعاون‘‘ مرکزی خیال پر  نشستوں سمیت اموری ضیافت میں شرکت کریں گے۔

ایردوان رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی کی جانب سے منعقدہ ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے، اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں