انگلینڈ نے فرانس کی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

انگلینڈ نے فرانس کے ساتھ جاری ماہی گیروں کے مسئلے کی وجہ سے لندن میں فرانس کی سفیر کیتھرین کولونا کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

1726564
انگلینڈ نے فرانس کی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

انگلینڈ نے فرانس کے ساتھ جاری ماہی گیروں کے مسئلے کی وجہ سے لندن میں فرانس کی سفیر کیتھرین کولونا کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔

انگلینڈ کی وزیر خارجہ لِز ٹروس نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "انگلینڈ کی یورپی امور کی ذمہ دار وزیر وِنڈی مورٹانا نے، انگلینڈ اور چینل جزائر کے بارے میں مایوس کن اور دھمکی آمیز بیانات کے بارے میں آج متوقع مذاکرات کے لئے، فرانس کی سفیر کولونا کو وزارت خارجہ میں طلب کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انگلینڈ حکومت سے ایک ترجمان نے جاری کردہ بیان میں اختلاف کے دوران زیادہ عملی کاروائی کے معاملے میں فرانس کی طرف سے جاری کردہ غیر حقیقی دھمکیوں پر مبنی بیانات کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ فرانس کے یورپی یونین امور کے ذمہ دار وزیر کلیمو بون نے جاری کردہ بیان میں ماہی گیروں کے مسئلے کے بارے میں کہا تھا کہ برطانیہ حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ "برطانوی بحری جہاز تمام نہیں صرف چند بندرگاہوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے"۔ 

بون نے کہا تھا کہ انگلینڈ سے آنے والے یا وہاں جانے والے ٹرالروں کو منّظم شکل می کنٹرول کیا جائے گا۔ انہوں نے گذشتہ شب بحری جہازوں کا کنٹرول شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں