جرمن چانسلر کو نئی حکومت کے قیام تک اپنے فرائض کو جاری رکھنے کی درخواست

شامی مہاجرین کے ہمارے ملک میں پناہ لینے کے دور میں  نہ صرف ملک کے لیے  یورپ کے لیے بھی  ذمہ داری اپنے  سر لینے پر میں ذاتی طور پرمحترمہ مرکل کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر جرمنی

1725576
جرمن چانسلر کو نئی حکومت کے قیام تک اپنے فرائض کو جاری رکھنے کی درخواست

جرمن صدر فرینک والٹر  اشٹائن مائیر نے  چانسلر  انگیلا مرکل سے نئی حکومت کے قیام تک اپنے عہدے پر فائز رہنے کی  اپیل کی ہے۔

26 ستمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کی پہلی نشست کے بعد ایوان صدر میں  منعقدہ تقریب میں  مرکل اور حکومت کے دیگر ارکان کو مدت فرائض پوری ہونے   کا سرکاری  نوٹس دے دیا گیا۔

شٹائن مائیر  نے  اس دوران اپنے خطاب میں مرکل کی 16سالہ خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’ میڈم چانسلر، ہمیں آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ آپ نے سولہ برسوں میں ہمارے ملک کی قیادت ایسے وقت میں کی جو بحرانوں اور اتار چڑھاؤ کا شکار تھا۔برسوں سے بڑے بحران آتے رہے ہیں ۔ آپ کے دورِ حکومت کے آغاز میں مالی اور اقتصادی بحران، دوسرے دور میں یورو کا بحران، تیسرے دور میں مہاجرین اور ہجرت کا بحران، اور آخر میں عام وبا کا  بحران پیش پیش رہا ہے۔ یہ سب ادوار ہمارے  ملک کو یورپ اور دنیا میں عزت اور محبت ملنے والے  دور ہیں۔‘‘

سال 2015 کے مہاجر بحران کے دوران بہادرانہ فیصلے کرنے کی بنا  پر مرکل  کی تعریف کرنے والے شٹائن مائیر  نے کہا کہ ہم نے  ہر چیز سے پہلے اپنے شہریوں کے اعتماد کو حاصل کیا۔ شامی مہاجرین کے ہمارے ملک میں پناہ لینے کے دور میں  نہ صرف ملک کے لیے  یورپ کے لیے بھی  ذمہ داری اپنے  سر لینے پر میں ذاتی طور پرمحترمہ مرکل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں