روسی صدر نے ملک گیر کورونا اقدامات کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

کہا گیا کہ کوویڈ 19 ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جانا چاہئے، اور صحت کے ماہرین کو ان علاقوں میں شامل کیا جائے گا جہاں کیسز زیادہ ہیں

1724661
روسی صدر نے ملک گیر کورونا اقدامات کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کورونا وائرس وبا کے خلاف اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریملن پیلس کے ایک بیان کے مطابق پوتن نے حکومت کو ہدایت کی کہ کوویڈ 19 کے اقدامات کو سخت کیا جائے۔

ہدایت میں، روسی وزارت دفاع اور ہنگامی حالات کی وزارت کے ذریعے، ان علاقوں کو مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جہاں کووڈ-19 پھیلنے کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا، اور ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور آنے والوں کو قرنطینہ میں لینے کا کہا گیا تھا۔

یہ کہا گیا کہ کوویڈ 19 ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جانا چاہئے، اور صحت کے ماہرین کو ان علاقوں میں شامل کیا جائے گا جہاں کیسز زیادہ ہیں۔

فیصلے کے دائرہ کار میں، روسی انسانی صحت اور صارفین کے حقوق کی تحفظ خدمات وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے نفاذ کی نگرانی کرے گی،رات گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک  تفریحی تقریبات اور ریستوران اور کیفے بند رہیں گے۔

بتایا گیا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی وہ تنہائی میں رہیں گے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور دائمی امراض میں مبتلا افراد ایک ماہ تک گھرسے کام کریں گے۔

ملازمین کو کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے لیے 2 دن با معاوضہ چھٹی بھی دی جائے گی۔

کچھ ادارے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ، بارکوڈ یا 72 گھنٹوں کے اندر اندر حاصل کردہ منفی ٹیسٹ کے نتائج کے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں