جرمنی: انتہائی دائیں بازو کے حامی، پناہ گزینوں کے خلاف، متحرک ہو گئے

انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپ نے پولیس اور علاقے کے رہائشیوں کی مخالفت کے باوجود علاقے میں پہرہ دینے کی کوشش کی

1724669
جرمنی: انتہائی دائیں بازو کے حامی، پناہ گزینوں کے خلاف، متحرک ہو گئے

جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کا ایک گروپ پولینڈ کی سرحد سے پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کو روکنے کے لئے سرحدی علاقے میں جمع ہوا۔

روز نامہ ویلٹ کے مطابق براستہ بیلا روس پولینڈ اور وہاں سے جرمنی میں داخل ہونے کے خواہش مند پناہ گزینوں کو روکنے کے لئے انتہائی دائیں باوز کے حامی سرحدی علاقے گبن میں جمع ہوئے اور مہاجرین کے ملک میں داخلے کو روکنے کے لئے سرحدی علاقوں میں پیٹرولنگ کا فیصلہ کیا۔

انتہائی دائیں بازو کا حامی 120 افراد پر مشتمل گروپ نے پولیس اور علاقے کے رہائشیوں کی مخالفت کے باوجود علاقے میں پہرہ دینے کی کوشش کی۔

خبر کے مطابق مذکورہ انتہائی دائیں بازو کے حامی، 2013 میں قائم ہونے والی اور آئینی تحفظ کمیٹی کی طرف سے نگرانی میں لی گئی، ' تیسرا راستہ' نامی تحریک کے رکن ہیں۔



متعللقہ خبریں