یورپی یونین نے داعش اور القائدہ کے خلاف پابندیوں میں 1 سال کی مزید توسیع کر دی

یورپی یونین  نے  دہشت گرد تنظیم داعش  اور القائدہ کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال توسیع کر دی ہے

1721195
یورپی یونین  نے داعش اور القائدہ کے خلاف  پابندیوں میں 1 سال کی مزید توسیع کر دی

 یورپی یونین  نے  دہشت گرد تنظیم داعش  اور القائدہ کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال توسیع کر دی ہے۔

 یورپی یونین کونسل کے مطابق ، داعش اور القائدہ  کے خلاف پابندیوں  میں  6 افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

 ان افراد کے خلاف پابندیوں میں سیاحتی ممانعت اور ان کے اثاثے منجمد کرنا شامل ہے علاوہ ازیں، یورپی یونین میں مقیم افراد یا اداروں پر لگی  پابندیوں کی فہرست  میں فنڈز اور اقتصادی وسائل کی فراہمی بھی ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق 31 اکتوبر  سن 2022 تک ہوگا ۔

 یورپی یونین کونسل کا کہنا ہے کہ  یہ پابندیاں سلامتی کونسل کی جانب سے داعش اور القائدہ کے خلاف لاگو پابندیوں کا ایک حصہ ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں