ناروے: تیر کمان سے حملہ، 5 افراد ہلاک

کانگسبرگ میں ایک مارکیٹ کے قریب تیر کمان کے ساتھ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے

1719446
ناروے: تیر کمان سے حملہ، 5 افراد ہلاک

ناروے کے قصبے کانگسبرگ میں ایک مارکیٹ کے قریب تیر کمان کے ساتھ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

کانگسبرگ پولیس کے ترجمان اوئیونڈ آس نےکہا ہے کہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک، حملے کا نشانہ بننے والی، کُوپ نامی، مارکیٹ کا سِول پولیس اہلکار ہے۔

آس نے واقعے کے بارے میں دہشت گردی کا احتمال ظاہر کیا اور کہا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص سے تفتیش جاری ہے۔

ناروے کے وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہار تعزیت کیا، زخمیوں کی فوری صحتیابی کی تمّنا ظاہر کی اور کہا ہے کہ "ناروے کو ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے"۔



متعللقہ خبریں