افغانستان کو معاشی تباہی سے بچانے کےلیےعالمی برداری کردار ادا کرے: میرکل

جرمن  چانسلر انگیلا میرکل  نے کہا ہے کہ افغانستان کی معاشی تباہی کو بچانے میں عالمی امداد کا سہارا ملنا چاہیئے

1718787
افغانستان کو معاشی تباہی سے بچانے کےلیےعالمی برداری کردار ادا کرے: میرکل

 جرمن  چانسلر انگیلا میرکل  نے کہا ہے کہ افغانستان کی معاشی تباہی کو بچانے میں عالمی امداد کا سہارا ملنا چاہیئے۔

 میرکل نے افغانستان کے حوالے سے جی 20 کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد  ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ  افغانستان میں اس وقت 4 کروڑ افراد تباہ حال مالیاتی نظام اور بجلی کی ترسیل سے  متاثر ہیں جس  پر عالمی برداری تماشائی نہ بنے تو بہتر ہوگا۔

چانسلر نے  کہا کہ افغانستان کے مالیاتی نظام کی تباہی سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا جبکہ وہاں انسانی امداد کی فراہمی بھی  ممکن نہیں ہو سکے گی ۔

 میرکل نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کو اس سلسلے میں تعاون  ممکن بنانےکا  مشورہ دیا ،علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی کی جانب متوجہ کرواتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو بیرونی دنیا کےلیے خطرہ نہیں بننا چاہیئے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں