آسٹریا: نئے چانسلرشالن برگ ہو گئے

صدر فان ڈئر بیلن نے کہا کہ وہ  اب تک وزیر خارجہ کے فرائض انجام دینے والے آسٹرین پیپلز پارٹی کے رہنما آلیکسانڈر شالن برگ سے نئے وفاقی چانسلر کے طور پر حلف لیں گے

1717967
آسٹریا: نئے چانسلرشالن برگ ہو گئے

آسٹریا میں وفاقی چانسلر کی ممکنہ تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والا سیاسی بحران ختم ہو گیا ہے۔

یہ اعلان وفاقی صدر آلیکسانڈر فان ڈئر بیلن نے کیا تاہم آسٹرین صدر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس بحران کے خاتمے کے ساتھ ملک میں سیاسی طور پر سب کچھ ابھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی رہنماؤں پر اعتماد کو شدید دھچکا لگا ہے۔

صدر فان ڈئر بیلن نے کہا کہ وہ  اب تک وزیر خارجہ کے فرائض انجام دینے والے آسٹرین پیپلز پارٹی کے رہنما آلیکسانڈر شالن برگ سے نئے وفاقی چانسلر کے طور پر حلف لیں گے۔

ویانا میں اب تک چانسلر کے عہدے پر فائز سباستیان کُرس اپنے خلاف بدعنوانی  کے الزامات کی وجہ سے چھان بین کے باعث مخلوط حکومت میں شامل گرین پارٹی کے دباؤ کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں