مرکیل آخری سرکاری دورے پرتل ابیب پہنچ گئیں

میرکل آج یروشلم میں اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ، وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ ژائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں

1717314
مرکیل آخری سرکاری دورے پرتل ابیب پہنچ گئیں

جرمن چانسلر انگیلا میرکل سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بطور حکومتی سربراہ یہ ان کا آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔

آج  وہ یروشلم میں اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ، وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ ژائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ایرانی جوہری پروگرام بھی بات چیت کا حصہ ہو گا۔

میرکل اس کے بعد ہولوکاسٹ کی یادگار پر پھول پر چڑھائیں گی۔

انہیں اسرائیل کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں