انگلینڈ نے ترکی کو سیاحتی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا

انگلینڈ ، ترکی سمیت 37 ممالک سے مکمل کورونا ویکسین کورس والے مسافروں کو قبول کرے گا

1716665
انگلینڈ نے ترکی کو سیاحتی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا

انگلینڈ ، ترکی سمیت 37 ممالک سے مکمل کورونا ویکسین کورس والے مسافروں کو قبول کرے گا۔

انگلینڈ وزارتِ رسل و رسائل نے انگلینڈ جانے والے مسافروں سے متعلق نئے فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

فیصلوں کی رُو سے ترکی کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ترکی سمیت 37 ممالک سے آنے والے ایسے مسافروں کو  ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی کہ جو آکسفورڈ آسٹرازینیکا، فائزر بائیون ٹیک، ماڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن  ویکسینوں میں سے کسی ایک  ویکسین کا کورس مکمل کر چکے ہوں۔

انگلینڈ نے منظور شدہ کووِڈ۔19 ویکسینوں کا کورس ترکی میں مکمل کرنے والوں کو 10 روزہ قرنطینہ کی شرط سے بھی معاف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے فیصلے کے ساتھ 47 ممالک، انگلینڈ کی سیاحتی ریڈ لسٹ سے خارج ہو گئے ہیں۔

نئے قواعد  کو 11 اکتوبر بروز اتوار سے نافذ العمل کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں