فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے،ہزاروں افراد کی شرکت

مظاہرین نے حکومت کی ریٹائر منٹ سے متعلق اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری و نجی شعبوں  کے اوقات کار میں بہتری لانے  اور ریٹائرڈ افراد ،ملازمین اور سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا

1715364
فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے،ہزاروں افراد کی شرکت
fransa hukumet karsiti gosteriler1.jpg
fransa hukumet karsiti gosteriler.jpg

فرانس میں ہزاروں افراد نے حکومت کی سماجی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی ۔

 متعدد یونینوں کی درخواست پر  پیرس کے  ریپبلک اسکوائر میں جمع ہوئے مظاہرین نے اوپیرا ہاوس تک پیدل مارچ کیا ۔

مظاہرین نے حکومت کی ریٹائر منٹ سے متعلق اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری و نجی شعبوں  کے اوقات کار میں بہتری لانے  اور ریٹائرڈ افراد ،ملازمین اور سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ۔

 مظاہرین نے حکومت مخالف پین کارڈ اٹھا رکھے تھے جنہوں نے نعرے بازی بھی کی ۔

 اس مظاہرے میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی جس کےلیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ۔

پیرس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جن کے دوران ٹرینوں اور بسوں کی آمدورفت رکی رہی ۔

 وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی 4٫06 فیصد تعداد نے بھی ہڑتال میں حصہ لیا۔

 پیرس حکومت نے مارچ  2020 میں کورونا وبا کے  باعث ریٹائر منٹ اصلاحات سے متعلق کاروائی روک دی تھی جبکہ صدر ماکروں نے 21 ستمبر کو  وزرا کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ حکومت  اصلاحات سے متعلق امور کا آغاز مناسب وقت پر دوبارہ کرے گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں