ترکی اور پاکستان سمیت 8 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے خارج

برطانوی  وزارتِ مواصلات نے کورونا  وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں وضع کردہ   ٹریول لسٹ کی تجدید کی ہے

1707515
ترکی اور پاکستان سمیت 8 ممالک برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے خارج

برطانیہ   نے ترکی کو سیر و سیاحت کے بعد لازمی  ہوٹل قرنطینہ  کی ضرورت ہونے والی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا ہے۔

برطانوی  وزارتِ مواصلات نے کورونا  وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں وضع کردہ   ٹریول لسٹ کی تجدید کی ہے۔

اس تجدید  کے مطابق ترکی، پاکستان، مالدیپ، مصر، سری لنکا، عمان، بنگلہ دیش اور کینیا  سے برطانیہ کا سفر کرنے والے برطانوی شہری اور وہاں کا ریزیڈنس  پرمٹ  کے حامل  افراد   کو اب کے بعد ہوٹل میں قرنطینہ کرنے پر پابندی نہیں ہو گی۔

وزیرِ ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے   نے  برطانیہ کی جانب سے ترکی پر عائد  سیر و سیاحت کی پابندیوں کو ہٹائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق 2 ستمبر  سے شروع ہو جائیگا،  جو کہ ہمارے لیے  ایک باعثِ مسرت  پیش رفت ہے، ترکی برطانیہ سے آنے والے مہمانوں کی  با حفاظت ماحول میں  میزبانی کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

 


 



متعللقہ خبریں